تحریک انصاف این اے 25 کے ضمنی انتخابات میں سرکاری مشینری استعمال کررہی ہے مولانا فضل الرحمن

مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ صوبائی وزیر مالیات پی ٹی آئی کی انتخابی مہم کی قیادت کررہے ہیں

مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ صوبائی وزیر مالیات پی ٹی آئی کی انتخابی مہم کی قیادت کررہے ہیں۔ فوٹو: فائل

جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے الزام عائد کیا ہے کہ تحریک انصاف این اے 25 کے ضمنی انتخابات میں سرکاری مشینری استعمال کررہی ہے۔


جے یوآئی (ف) کے ترجمان کے مطابق مولانافضل الرحمان نے قائم مقام الیکشن کمشنرکو خط لکھاہے جس میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک اور ان کی کابینہ کے بیشتر وزرا حلقہ این اے 25 میں مختلف علاقوں میں ٹرانسفارمرز لگوانے اور ترقیاتی کاموں کے وعدے کر کے عوام پر اثر انداز ہونے کی کوشش کررہے ہیں، انتخابی مہم میں سرکاری گاڑیوں کا بھی کھلم کھلا استعمال کیا جا رہا ہے۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ صوبائی وزیر مالیات پی ٹی آئی کی انتخابی مہم کی قیادت کررہے ہیں، جے یوآئی کے سربراہ کا کہنا ہے کہ الیکشن میں سرکاری وسائل کااستعمال روکنا اور شفاف انتخاب کا انعقاد الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story