گھارو واٹر سپلائی لائن دھماکے سے پھٹ گئی پورے شہر کو پانی کی فراہمی بند

چھٹی کا دن ہونیکی وجہ سے ٹاؤن آفیسر شہر سے باہر، عملے کو اپنی واپسی تک لائن کی مرمت کرنے سے روکدیا، شہریوں کا احتجاج

چھٹی کا دن ہونیکی وجہ سے ٹاؤن آفیسر شہر سے باہر، عملے کو اپنی واپسی تک لائن کی مرمت کرنے سے روکدیا، شہریوں کا احتجاج۔ فوٹو: فائل

گھارو شہر کو پانی فراہم کرنے والی لائن دھماکے سے پھٹ گئی۔ شہر اور اسکے گرد ونواح میںپانی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

ٹاؤن آفیسر نے عملے کو مرمت کا کام کرنے سے روک دیا، اپنی نگرانی میں کام کرائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق گھارو شہر اور اسکے گرد و نواح میں پانی فراہم کرنے والی پائپ لائن دھماکے سے پھٹ گئی جس کے باعث شہر کو پانی کی فراہمی معطل ہوگئی۔




ٹاؤن آفیسر نے لائن کی مرمت کا کام ہنگامی بنیادوں پر کروانے کے بجائے عملے کو کام کرنے سے روک دیا اور کہا کہ وہ اپنی نگرانی میں کام کروائیں گے۔ جبکہ اتوار کو چھٹی ہونے کے باعث وہ اپنے آبائی شہر گئے ہوئے ہیں، شہریوں نے ٹاؤن آفیسر کے اس غیر ذمے داران رویے کی سخت الفاظوں میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پانی انسان کی بنیادی ضرورت ہے اور اس میں غفلت و لاپرواہی برتنے والے ٹاؤن آفیسر کے خلاف کارروائی کی جائے اور ہنگامی بنیادوں پر مرمت کا کام شروع کر وا کر پانی کی فراہمی ممکن بنائی جائے، بصورت دیگر سخت احتجاج کیا جائے گا۔
Load Next Story