پاک چین مشترکہ فضائی مشق شاہین دوئم کا دوسرا مرحلہ شروع

دونوں ممالک کی مشترکہ فضائی قوت کے اظہارکے لیے فضائی آپریشنزمنعقدکیے جائینگے

دونوں ممالک کی مشترکہ فضائی قوت کے اظہارکے لیے فضائی آپریشنزمنعقدکیے جائینگے. فوٹو : فائل

پاک فضائیہ اورچینی فضائیہ(PLAAF) کی مشترکہ ہوائی مشق شاہین- II شروع ہوگئی جس میں مشترکہ فضائی قوت کے اظہارکیلیے فضائی آپریشنزمنعقدکیے جائینگے۔

مشق کے دوران پیچیدہ فضائی آپریشنزدونوں فضائی افواج کے دوران ہم آہنگی اورتعاون کو مزیدبہتر کرنے میںمعاون ثابت ہونگے،فضائی مشق ''شاہینII-'' نے دونوں فضائی افواج کے جنگی عملے کو مستقبل میںکسی بھی خطرے سے نمٹنے کیلیے اپنی جنگی قوت کے حقیقی استعمال سے ہم آہنگ ہونیکاموقع فراہم کیا۔




یہ قابلِ ذکر بات ہے کہ اس سلسلے کی پہلی مشق شاہین I پاکستان کے آپریشنل ایئربیس پرمارچ2011 میں ہوئی،پاک فضائیہ باقاعدگی سے اندرون اوربیرون ملک اس طرح کی مشقوںکاانعقادکرتی ہے،پاک فضائیہ دنیاکی بہترین فضائی افواج جیسے امریکی فضائیہ،اطالوی فضائیہ، ترک فضائیہ،رائل سعودی فضائیہ،اردن فضائیہ اوردوسرے دوست ممالک کی فضائیہ کیساتھ کئی عالمی فضائی مشقوں میںحصہ لے چکی ہے۔
Load Next Story