ماضی کے حکمرانوں کی طرح ڈاکٹر مالک بھی اسلام آباد کے ہوگئے
وزیر اعلیٰ بلوچستان نے ابتدائی 100دن میں سے 55دن وفاقی دارالحکومت میں گزارے
WASHINGTON:
بلوچستان کے ماضی کے گورنروں اور وزرائے اعلیٰ کی طرح نئے وزیراعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کو بھی وفاقی دارالحکومت اسلام آباد راس آگیا ہے۔
اسلام آباد کی پرامن فضائوں کو چھوڑ کر اب ان کی طبیعت دہشت گردی کا شکار کوئٹہ کا رخ کرنے پر مائل نہیں ہوتی ۔ سیاسی کارکن ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کے بلوچستان کا وزیر اعلیٰ بننے کے بعد اس بات کی توقع کی جارہی تھی کہ وہ اپنی تمام توانائیاں صوبے کے حالات کو بہتر کرنے کے لیے وقف کردیں گے لیکن انھوں نے بھی بطور وزیراعلیٰ اپنے پہلے 100 دنوں میں سے صرف 45 دن کوئٹہ کو دیے اور 55 دن اسلام آباد کی خوبصورت فضائوں میں گزاردیے۔
دوسری طرف وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ اسی عرصے (ابتدائی 100دن ) کے دوران صرف 4 بار چند گھنٹوں کیلیے اسلام آباد آئے۔ گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی زیادہ تر کوئٹہ میں ہی رہتے ہیں، یاد رہے کہ محمد اچکزئی پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے صدر محمود خان اچکزئی کے بھائی ہیں۔