اہلیہ تشدد کیس میں محسن عباس کی عبوری ضمانت منظور

میں نے کئی بار کوشش کی کہ صلح ہو جائے لیکن ایسا نہ ہو سکا، محسن عباس

مجھ پر غلط تشدد کا الزام لگایا گیا، محسن عباس فوٹوفائل

اداکار و گلوکار محسن عباس حیدر کی اہلیہ تشدد کیس میں 5 اگست تک عبوری ضمانت منظور کرلی گئی۔

گزشتہ روز پولیس نے تشدد کے الزام میں اداکار محسن عباس کے خلاف ان کی اہلیہ فاطمہ سہیل کی درخواست پر لاہور کے تھانہ ڈیفنس سی میں مقدمہ درج کیا تھا۔ اداکار محسن عباس آج اپنی ضمانت کے لیے ایڈیشنل سیشن جج تجمل شہزاد کی عدالت میں پیش ہوئے۔


اداکار محسن عباس نے عدالت میں اپنے اوپر لگنے والے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا مجھ پر غلط تشدد کا الزام لگایا گیا، میں نے کئی بار کوشش کی کہ صلح ہو جائے لیکن ایسا نہ ہو سکا۔ یہ عدالت آئے ہیں ٹھیک ہے اب فیصلہ عدالت میں ہی ہو گا۔ بعد ازاں ایڈیشنل سیشن جج نے محسن عباس کی 5 اگست تک عبوری ضمانت منظور کر لی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: محسن عباس کو نجی ٹی وی کے شو سے نکال دیا گیا

واضح رہے کہ چار روز قبل اداکار وگلوکار محسن عباس حیدر کی اہلیہ فاطمہ سہیل نے اپنے شوہر پر تشدد اوربے وفائی کا الزام لگاتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے اپنے والد سے 50 لاکھ روپے لے کر کاروبار کے لیے محسن عباس کو دیئے، جس کے بعد اس کا رویہ اچھا رہا، لیکن چند دن بعد محسن پھر آپے سے باہرہو گیا اور میکے سے مزید 50 لاکھ روپے لانے کا کہا، انکار پر جسمانی تشدد کیا اورغلیظ گالیاں دیں۔اس کے علاوہ انہوں نے اپنے شوہر پر خاتون کے ساتھ ناجائز تعلقات کا الزام بھی لگایاہے۔
Load Next Story