گورمل زام ڈیم کے مغویوں کی رہائی کے عوض ڈھائی کروڑ ادائیگی کا انکشاف

گورنر خیبرپختونخوا کی جانب سے ادا کیے جانے کے بعدہی واپڈا اہلکاروں کی رہائی ممکن ہوئی

ڈیڑھ کروڑ روپے واپڈا اور ایک کروڑ روپے گورنر خیبرپختونخوا کی جانب سے ادا کیے جانے کے بعدہی واپڈا اہلکاروں کی رہائی ممکن ہوئی. فوٹو : فائل

گومل زام ڈیم منصوبے پرکام کرنے والے واپڈا کے 8 اہلکارجنھیں گزشتہ روزطالبان نے دو سال کے بعد رہا کردیا کی رہائی کیلیے ڈھائی کروڑ روپے تاوان اد اکیے جانے کا انکشاف ہواہے۔

گومل زام ڈیم منصوبے پر کام کرنے والے واپڈا کے 8اہلکاروں جن کے ہمراہ ایف سی ایک اہلکار بھی تھاکوجنوبی وزیرستان سے اغوا کیا گیا تھا کو2 سال کے بعد رہا کیا گیا۔




اس بارے میں بتایا گیاہے کہ رہائی کے بدلے ڈھائی کروڑروپے بطور تاوان ادا کیے گئے ہیں جن میں سے ڈیڑھ کروڑ روپے واپڈاجبکہ ایک کروڑ روپے گورنر خیبرپختونخواکی جانب سے ادا کیے گئے جس کے بعدان کی رہائی ممکن ہو سکی۔واضح رہے کہ مذکورہ واپڈااہلکاروں کے ہمراہ اغوا کیے جانے والے ایف سی اہلکارکوقتل کردیاگیاتھا۔
Load Next Story