ایف بی آر کی موٹرسائیکل پر ود ہولڈنگ ٹیکس عائد کرنے کی تردید
موٹر سائیکل اور آٹو رکشا پر کوئی ٹیکس عائد کرنے کا ارادہ نہیں، ترجمان ایف بی آر
PESHAWAR:
فیڈرل بورڈ آف ریو نیو(ایف بی آر) نے موٹر سائیکل اور آٹو رکشا پر ودہولڈنگ ٹیکس عائد کرنے کی خبروں کی تردید کردی۔
ترجمان ایف بی آرنے موٹر سائیکل اور آٹو رکشہ پر ودہولڈنگ ٹیکس کی خبروں کوبے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں، ایف بی آر کا موٹر سائیکل اور آٹو رکشا پر کوئی ٹیکس عائد کرنے کا ارادہ نہیں ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے تحت ٹیکس صرف گاڑیوں پر عائد ہے جب کہ حکومت کم آمدن طبقہ کو ہر ممکن سہولت فراہم کرے گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سے میڈیا میں خبریں گردش تھیں کہ ایف بی آر نے موٹر سائیکل اور آٹو رکشہ پر ودہولڈنگ ٹیکس عائد کردیا ہے جس کے بعد رجسٹریشن کی فیس20 ہزار سے بھی تجاوز کر گئی ہے۔