بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ اور گولا باری

بھارتی فوج کی شہری علاقے میں شدید فائرنگ اور گولا باری سے اسکول کی دیوار منہدم ہوگئی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی توپوں کو خاموش کرادیا۔ فوٹو: اے ایف پی/ فائل

بھارتی فوج نے ایک بار لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شہری علاقے میں بلااشتعال فائرنگ اور گولا باری کی ہے۔


خبر رساں ادارے کے مطابق اتوار اور پیر كی درمیانی شب بھارتی فوج نے لائن آف كنٹرول كی خلاف ورزی كرتے ہوئے دیوار ناڑی سیكٹر کے علاقے فارورڈ كہوٹہ پر شدید فائرنگ اور گولہ باری كی جس کے نتیجے میں ہائی اسکول کی دیوار منہدم ہوگئی تاہم اسکول بند ہونے کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، بھارتی گولا باری کے باعث علاقے میں شدید خوف وہراس پھیل گیا اور لوگوں نے رات جاگ كر گزاری تاہم پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی توپوں کو خاموش کرادیا۔

واضح رہے کہ بھارتی فوج گزشتہ 2 ماہ میں سیکڑوں بار لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرچکی ہے جس میں کئی فوجی جوان اور شہری اب تک شہید ہوچکے ہیں لیکن پاکستان کے بار بار کے احتجاج کے باوجود بھارت اپنی حرکتوں سے باز نہیں آرہا جس سے دونوں ممالک کے درمیان بہتر تعلقات کے لئے مذاکرات بھی تعطل کا شکار ہورہے ہیں۔
Load Next Story