کراچی پولیس کا کالعدم لشکرجھنگوی کے 4 دہشت گرد گرفتارکرنے کا دعویٰ

کراچی میں کارروائیوں کے دوران پولیس اور رینجرز کے درمیان پہلے سے زیادہ موثر رابطہ ہے، کراچی پولیس چیف

شہر میں امن کا قیام پولیس کی اولین کوشش ہے ، ایڈیشنل آئی جی سندھ ۔ فوٹو : فائل

ایڈیشنل آئی جی پولیس سندھ شاہد حیات نے گزشتہ روز پولیس کی جانب سے مختلف وارداتوں میں ملوث کالعدم لشکرجھنگوی کے 4 دہشت گرد گرفتارکرنے کا دعویٰ کیا ہے۔


کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران شاہد حیات کا کہنا تھا کہ شہر میں قیام امن کے لئے پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں کارروائیاں جاری رکھی ہوئی ہیں اور گزشتہ روز بھی شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کی گئیں اس دوران ڈاکس میں پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث ملزم کو بھی گرفتار کر لیا جبکہ دیگر گرفتار ملزمان میں کالعدم لشکر جھنگوی سے تعلق رکھنے والے 4 دہشت گرد بھی شامل ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ دہشت گرد بم دھماکوں کی وارداتوں میں ملوث ہیں، اس کے علاوہ یہ ملزمان دہشت گردی کی تربیت اور افغان و نیٹو فورسز کے خلاف جنگ کے لئے لوگوں کو افغانستان بھی بھجواتے تھے۔

کراچی پولیس کے سربراہ کا کہنا تھا کہ شہر میں کارروائیوں کے دوران پولیس اور رینجرز کے درمیان پہلے سے زیادہ موثر رابطہ ہے، ان کی کوشش ہے کہ ملزمان کو ان کے کئے گئے جرائم کی قرار واقعی سزائیں دلوائی جائیں اس سلسلے میں پولیس کے انویسٹی گیشن ونگ کو مضبوط کیا جائے گا۔
Load Next Story