دعا ہے کہ حکومت اور شدت پسندوں کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوں قمر زمان کائرہ
جماعتیں دہشت گرد نہیں ہوتیں بلکہ دہشت گرد جماعتوں میں پناہ لیتے ہیں، سیکریٹری اطلاعات پیپلز پارٹی
پیپلز پارٹی کے سیکریٹری اطلاعات قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ حکومت شدت پسندوں کے ساتھ مذاکرات کررہی ہے تو ہماری دعا ہے کہ یہ کامیاب ہوں۔
اسلام آباد میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ حکومتوں کو ملک کے وسیع تر مفاد میں غیر مقبول اور مشکل فیصلے کرنا پڑتے ہیں، طالبان رہنماؤں کی رہائی مشکل فیصلہ ہے اور پیپلز پارٹی حکومتی فیصلے کی مکمل حمایت کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت شدت پسندوں کے ساتھ مذاکرات کررہی ہے اس سلسلے میں بھی ان کی نیک خواہشات حکومت کے ساتھ ہیں۔
قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ ملک کا ہر شہری کراچی میں امن چاہتا ہے، شہر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کے لئے ہر سیاسی جماعت متفق ہےاور موجودہ ٹارگٹڈ آپریشن بھی اتفاق رائے سے ہی کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جماعتیں دہشت گرد نہیں ہوتیں بلکہ دہشت گرد جماعتوں میں پناہ لیتے ہیں اور ایم کیو ایم بڑی جماعت ہے، ہوسکتا ہے کراچی میں آپریشن میں اس کے زیادہ لوگ پکڑے جارہے ہوں۔