کریانہ مصنوعات سپلائی کرنیوالا نوجوان ایک برس سے لاپتہ
فیاض کے ہمراہ اس کا دوست عمران بھی تھا لیکن اس کا بھی آج تک کچھ پتہ نہیں چل سکا
کریانہ مصنوعات سپلائی کرنے والا کیماڑی کا رہائشی نوجوان اپنے دوست کے ہمراہ ایک برس سے لاپتہ ہے ، وقوعہ کے وقت وہ لیاری کے علاقے کلری گیا تھا جس کے بعد سے تاحال اس کے بارے میں کچھ پتہ نہیں چل سکا ، پولیس نوجوان کو تلاش کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کررہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کیماڑی کا رہائشی محمد فیاض عرف فیض ولد عبدالمنان اپنے دوست محمد عمران ولد محمد گل خان کے ہمراہ لیاری کے علاقے کلری گیا تھا جس کے بعد سے وہ لاپتہ ہے ، فیاض کے بھائی ریحان نے بتایا کہ ان کا بھائی فیاض کریانہ مصنوعات سپلائی کرنے کا کام کرتا ہے اور لیاری کے مختلف علاقوں میں وہ جاتا تھا ، 17 اپریل 2011 کو وہ حسب معمول گھر سے نکلا تھا لیکن رات کو واپس نہیں آیا ۔
اسے ہر ممکن مقام پر تلاش کیا گیا لیکن فیاض کا کوئی سراغ نہیں مل سکا جس کے بعد انھوں نے کلری تھانے میں مقدمہ الزام نمبر 167/11 بجرم دفعہ 365/34 کے تحت نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کرادیا ، ریحان کا کہنا تھا کہ ان کی کسی سے کوئی ذاتی دشمنی یا کاروباری رقابت نہیں ہے اور نہ ہی انھیں کسی پر شک ہے ، انھوں نے کہا کہ فیاض کے ہمراہ اس کا دوست عمران بھی تھا لیکن اس کا بھی آج تک کچھ پتہ نہیں چل سکا۔