امریکی بحریہ کے ہیڈکوارٹرزمیں فائرنگ 12 افراد ہلاک متعدد زخمی

پولیس اور سیکورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں میں 2 حملہ آوور بھی مارے گئے ہیں، امریکی بحریہ

حملے کی وجہ سے ہیڈکوارٹرز کے گردونواح میں موجود اسکولوں کو بند کردیا گیا ہے۔ فوٹو: واشنگٹن پوسٹ

امریکی بحریہ کے ہیڈکوارٹرز میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 12 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے جب کہ امریکی فوج کی جوابی کارروائی میں 2 حملہ آوور بھی مارے گئے۔


امریکی بحریہ کے مطابق حملہ آووروں نے مقامی وقت کے مطابق صبح 9 بج کر 20 منٹ پر فائرنگ کردی جس کے بعد حملہ آووروں نے خود کو ایک کمرے میں بند کرلیا، پولیس کے مطابق 3 مشتبہ حملہ آوروں نے عمارت میں گھس کر شہریوں اور فوجی اہلکاروں پر اندھادھند گولیاں برسائیں۔ حملے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور فوجی دستے عمارت میں پہنچ گئے اور اسے گھیرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی جب کہ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو ہیلی کاپٹروں کی مدد سے اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق حملہ آوروں کی عمریں 40 سے 50 سال کے درمیان ہیں۔ مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ حملے میں کم از کم 12 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوئے۔

حملے کی وجہ سے ہیڈکوارٹرز کے گردونواح میں موجود اسکولوں کو بند کردیا گیا ہے جب کہ ملک بھر میں متعدد پروازیں بھی منسوخ کر دی گئی ہیں۔ قوم سے اپنے خطاب میں امریکی صدر باراک اوباما نے بھی واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے ہمدری کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا واقعہ میں ملوث ملزموں کو کیفرِکردار تک پہنچایا جائے گا۔
Load Next Story