کراچی میں ٹارگٹڈ آپریشن کی کپتانی وزیراعلیٰ کے سوا کوئی اورنہیں کرسکتا شرجیل میمن

دہشت گردوں کا تعلق کسی بھی جماعت سے ہو انہیں قانون کے کٹہرے میں ضرور لایا جائے گا، شرجیل میمن

شرجیل میمن نے کہا کہ آپریشن صرف جرائم پیشہ افراد کے خلاف کیا جارہا ہے۔ فوٹو: فائل

وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ کراچی میں ٹارگٹڈ آپریشن کی کپتانی وزیراعلیٰ کے سوا کوئی اورنہیں کرسکتا۔


وزیراعلی ہاؤس کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ آپریشن صرف جرائم پیشہ افراد کے خلاف کیا جارہا ہے، کارروائی کے متعلق کبھی ڈکٹیشن نہیں لیا اورنہ لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن کی وجہ سے کئی دہشت گرد روپوش ہو گئے، کچھ بیرون ملک فرارہوچکے ہیں۔ شرجیل میمن نےکہا کہ دہشت گردوں کا تعلق کسی بھی جماعت سے ہو انہیں قانون کے کٹہرے میں ضرور لایا جائے گا۔

Recommended Stories

Load Next Story