سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے سابق ڈی جی منظور قادر کے خلاف ریفرنس دائر

ملزمان نے نہرخیام کے علاقے میں 3 ارب روپے کے دوپلاٹ بنائے اور غیرقانونی طور پر الاٹ کردیئے، ریفرنس

نیب کی جانب سے ریفرنس احتساب عدالت میں جمع کرادیا گیا۔ فوٹو:فائل

نیب نے سابق ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی منظور قادر کے خلاف احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نیب نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (سی بی سی اے) کے سابق ڈی جی منظور قادر اور دیگر کے خلاف ریفرنس دائر کردیا ہے، ریفرنس میں منظور قادر، عبدالغنی مجید اور حسین مرزا سمیت 16 ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے۔


نیب کی جانب سے احتساب عدالت میں جمع کرائے گئے ریفرنس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ملزمان نے ملی بھگت کرکے نہرخیام کے علاقے میں دوپلاٹ بنائے، ان پلاٹوں کو مختلف لوگوں کو غیرقانونی طورپر الاٹ کیا گیا، ملزمان کے اس عمل سے قومی خزانے کو تین ارب روپے کا نقصان ہوا۔

 
Load Next Story