اے آررحمان نے 2 اکیڈمی سمیت متعدد ایوارڈ حاصل کیے

6جنوری1966 کو مدراس میں پیدا ہوئے،ہندو مذہب چھوڑ کراسلام قبول کیا

اے آررحمن کا نام موسیقی کی دنیا بے حد شہرت کا حامل ہے انھیں نہ صرف بھارت بلکہ دنیا بھر میں پہچانا گیا۔ فوٹو : فائل

دنیائے موسیقی کی بین الاقوامی شہرت یافتہ شخصیت بولی ووڈ فلم انڈسٹری کے مشہور میوزک کمپوزر،سنگر، سونگ رائیٹر، اور میوزک پروڈیوسر ان خوش نصیب میوزک ڈائریکٹر میں شامل ہیں کہ جنھیں دنیا میں زبردست عزت اور شہرت ملی۔

مشہور ٹائم میگزین نے انھیں دنیا کا سب سے بڑا اور مشہور میوزک کمپوزر قرار دیا انھیں اپنے کیرئیر میں دو اکیڈمی ایوارڈ، گریمی ایوارڈ ، گولڈن گلوب ایوارڈ4 نیشنل ایوارڈ15فلم فئیر ایوارڈ اور 30فلم فئیر ساؤتھ ایوارڈ دیے گئے6جنوری1966 کو مدراس میں پیدا ہونے والے اے آر رحمن جن کا اصل نام دلیپ کمار اے ایس تھا، اسلام قبول کرنے کے بعد اپنا نام اے آر رحمن رکھ لیاانھوں نے1990میں اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز تامل فلم'' روحا'' سے کیا، انھوں نے موسیقی کی تربیت ماسٹر دھن راج سے حاصل کی 11 سال کی عمر نے موسیقی کی سازوں پر مکمل عبور حاصل کرلیا انھوں نے ویسٹرن میوزک میں ڈپلومہ کیا ،انھوں نے اپنے ابتدائی دور میں جنگلز، کمرشل ڈاکو منٹری سے کام کا آغاز کیا۔


انھوں نے کئی یاد گار کمرشل میوزک سے شہرت حاصل کی، بولی ووڈ کے ساتھ ہی انھوں نے انٹرنیشنل اداروں کے ساتھ بھی کام کیا، اے آر رحمن کی مشہور فلموں میں لگان، سودیس، رنگ دے بسنتی، اور جودھا اکبر، راک اسٹار،سلم ڈاک ملینئیر، قابل ذکر ہیں سلم ڈاگ ملینئیر میں انھیں دو اکیڈمی ایوارڈ اور گریمی ایوارڈ حاصل کیے۔


1999میں انھوں نے امریکا میں دنیا کے شہرت یافتہ گلوکار مائیکل جیکسن کے ساتھ اپنے فن کا مظاہرہ کیا، 1995میں انھوں نے دو کامیڈی فلموں مسٹر رومیو، اور لو برڈ کی مسیقی ترتیب دی ان فلموں سے اے آر رحمن کو زبردست شہرت حاصل ہوئی انھوں نے امریکن فلم ڈرامہ'' پیپل لائیک اس'' کی موسیقی بھی ترتیب دی انھوں نے مشہور نغمہ نگار جاوید اختر گلزار اور والی کے ساتھ گیت کمپوز کیے۔


انھوں نے ایس سنگر کے ساتھ جنٹلمین انڈین جینز، نائیک اور بوائز کی موسیقی ترتیب دی جب کہ فلم رنگیلا، دل، لگان اور تال سے ان کو بے حد شہرت حاصل ہوئی، انھوں نے مشہور کپموزر رمیش نائیڈو ، راج کوٹی، ذاکر حسین، ایل شنکر کے ساتھ بھی کام کیا،2012میں میامی یونیورسٹی سے ڈائریکٹ کی ڈگری ملی،اے آر رحمن کی مشہور فلموں میں زبیدہ، ممبئی ،تال، دل سے، راک اسٹار، جب تک ہے جان جب کہ تامل اور ہندی فلموں میں انھیں بے حد شہرت ملی،اے آرحمن نے سائرہ بانو نامی خاتون سے شادی کی ان کے تین بچے ہیں ان کے ایک بیٹے نے ایک فلم میں گیت بھی گایا ہے، اے آررحمن کا نام موسیقی کی دنیا بے حد شہرت کا حامل ہے انھیں نہ صرف بھارت بلکہ دنیا بھر میں پہچانا گیا وہ آج بھی موسیقی کی دنیا کی سب سے بڑی شخصیت کے طور پر تسلیم کیے جاتے ہیں وہ بولی ووڈ میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی میوزک ڈائریکٹر میں بھی شامل ہیں۔
Load Next Story