دلیپ کمار کا اسپتال میں علاج جاری جلد گھر منتقل ہوجائینگے
دلیپ کمار فی الحال آئی سی یو میں ہیں ڈاکٹر باقاعدگی سے معائنہ کررہی ہیں، حالت بہتر ہے
بالی وڈ فلموں کے عظیم اداکاردلیپ کمارکا ممبئی کے لیلاوتی اسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں علاج جاری ہے۔
ڈاکٹروں کی ٹیم نے لیجنڈ اداکارکی حالت کو بہتر بتایا ہے جب کہ آئندہ تین روز میں انھیں گھرجانے کی اجازت ملنے کا بھی امکان ہے۔ ان خیالات کا اظہار لیجنڈ اداکار دلیپ کمار کی اہلیہ اور ماضی کی معروف اداکارہ سائرہ بانو نے ممبئی سے فون پر ''نمائندہ ایکسپریس'' سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے بتایا کہ دلیپ کمار کوفی الحال آئی سی یو میں رکھا گیا ہے اور ڈاکٹروں کی ایک ٹیم باقاعدگی کے ساتھ ان کا معائنہ کررہی ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ دلیپ کمار کی حالت میں تیزی کے ساتھ سدھار آرہا ہے جس کی وجہ سے ہمیں امید ہے کہ انھیں جلد گھر منتقل کردیا جائے گا۔
انھوں نے بتایا کہ دلیپ کمار کی علالت کی خبر جنگل کی آگ کی طرح پوری دنیا میں پھیل گئی ۔ جس کی وجہ سے دنیا بھرمیں ان کے چاہنے والوں کے فون کالز، ایس ایم ایس موصول ہوتے رہے ہیں۔ خاص طورپرپاکستان سے بہت سے لوگوں نے رابطہ کیا اور ان کی لمبی زندگی اور جلد صحتیابی کے لیے دعائیں کی ہیں۔ یہ ان کے چاہنے والوںکی دعاؤں کی بدولت ہی ممکن ہوا ہے کہ اب ان کی حالت بہتر محسوس ہورہی ہے۔ میں سمجھتی ہوں کہ دلیپ کماربہت خوش قسمت انسان ہیں کہ ان کے چاہنے والے آج بھی ان سے بہت محبت کرتے ہیں اور ان کے لیے ہر وقت دعاگو رہتے ہیں۔
بھارت میں بھی اسی طرح کی صورتحال ہے۔ بالی وڈ انڈسٹری کے معروف فنکاروں نے فون پربھی خیریت جانی ہے جب کہ بہت سے سپر اسٹار اسپتال بھی پہنچ رہے ہیں مگر اسپتال انتظامیہ کی جانب سے دلیپ کمار کو مکمل آرام کا مشورہ دیا گیا ہے اس لیے ان سے بات کرنے اور ملاقات پرفی الحال ممکن نہیں ہے۔ انھوں نے پاکستان میں بسنے والے دلیپ کمار کے لاکھوں، کروڑوں پرستاروں سے اپیل کی ہے کہ وہ دلیپ کمار کی صحتیابی کے لیے خصوصی دعا کرتے رہیں۔