امن دستوں کو درپیش چیلنجزسے نمٹنے کیلئے پاکستان نےاقوام متحدہ میں لائحہ عمل پیش کردیا
پاکستان دنیا میں سب سے زیادہ امن دستے بھیجنے والے ممالک میں شامل ہے ، ملیحہ لودھی
پاکستان نے اقوام متحدہ میں امن دستوں کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے لائحہ عمل پیش کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق لائحہ عمل اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے پیش کیا۔ امن دستے بھیجنے والے ممالک کا گروپ ملیحہ لودھی نے 2017 میں بنایاتھا، گروپ بنانے میں مراکش بھی شریک تھا۔ یہ گروپ امن دستے بھیجنے والے ممالک کے تجربات پر اداروں سے مشاورت کرتا ہے۔
اس موقع پر ڈاکٹر ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ پاکستان دنیا میں سب سے زیادہ امن دستے بھیجنے والے ممالک میں شامل ہے۔ اقوام متحدہ امن دستوں کی تعیناتی میں سست روی کاجائزہ لے، تعیناتی میں تاخیر سے مالی وتکنیکی نقصان ہوتاہے، جس کاخمیازہ امن دستے بھیجنے والے ممالک کو بھگتنا پڑتا ہے۔