عرفان صدیقی کو ہتھکڑیاں لگانا نامناسب عمل ہے فردوس عاشق اعوان

عرفان صدیقی معاملے کی تہہ تک پہنچیں گے،فردوس عاشق اعوان

عرفان صدیقی اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ زیادتی نہیں ہونی چاہیے،فردوس عاشق فوٹو: فائل

معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ عرفان صدیقی کو ہتھکڑیاں لگانا نامناسب عمل ہے۔

عرفان صدیقی کی گرفتاری پر معاون خصوصی برائے اطلاعات کا کہنا تھا کہ (ن) لیگ نے کرایہ داری سے متعلق قانون بنایا، قانون کی حکمرانی حکومت کی ذمہ داری ہے، قانون سب کے لیے یکساں ہے، جو نوازشریف کا ساتھی ہے کیا اس کے خلاف قانونی کارروائی نہ کریں۔


فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ پس پردہ اقدامات کرنا حکومت کی پالیسی نہیں، اداروں کو بااختیار بنانا ہماری ترجیح ہے، عدالتی معاملات پر ہماراکوئی اختیار نہیں ہے، عرفان صدیقی کی گرفتاری سے متعلق ایک پولیس کا موقف ہے دوسرا (ن) لیگ کا، مالک مکان پرمتعلقہ تھانے کو آگاہ کرنا لازم ہے، اگر کرایہ داری معاہدہ عرفان صدیقی کے نام نہیں تھا تو پھر انہیں جیل کیوں بھیجا گیا، ایف آئی آر کی تفصیلات منگوائی ہیں، ہم اس معاملے کو دیکھیں گے، اگر پولیس کا موقف صحیح ہے تو پھر یہ قانون کی حکمرانی ہے۔

حکومت قلم کے تقدس کو تسلیم کرتی ہے، عرفان صدیقی کی گرفتاری کے حوالے سے ہمارے بھی کچھ تحفظات ہیں، عرفان صدیقی کو ہتھکڑیاں لگانا نامناسب عمل ہے، ہم اس معاملے کی تہہ تک پہنچیں گے، عرفان صدیقی اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ زیادتی نہیں ہونی چاہیے۔
Load Next Story