شمالی وزیرستان میں سرحد پار سے دہشتگردوں کی فائرنگ پاک فوج کے 6 جوان شہید
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک افغان سرحد پر شمالی وزیرستان کے علاقے گرباز کے قریب دہشت گردوں نے سرحد پار سے پاک فوج کی بارڈر پیٹرولنگ پارٹی پر فائرنگ کردی۔ جس کے نتیجے میں پاک فوج کے 6 جوان شہید ہوگئے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں :دہشت گردوں کا ایف سی اہلکاروں پر حملہ، آفیسرسمیت 4 اہلکار شہید
دہشت گردی کے نتیجے میں شہید ہونے والوں میں حوالدار خالد، سپاہی نوید ، سپاہی بچل، سپاہی علی رضا، سپاہی محمد بابر اور سپاہی احسن شامل ہیں۔
Selfless sacrifice. Our Martyrs Our pride🇵🇰
یہ بھی پڑھیں : شمالی وزیرستان اور بلوچستان کے شہدا کو سلام پیش کرتا ہوں، وزیراعظم
ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے پاک افغان سرحد پر6 اور بلوچستان میں 4 جوانوں کی شہادت پر کہا ہے کہ پاکستان خطے کے امن کےلیے قربانیاں دے رہا ہے، قبائلی علاقوں کی سیکیورٹی صورتحال بہتر ہورہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں :اپنی جانیں قربان کرکے مادر وطن کا دفاع کریں گے، سربراہ پاک فوج