بھارتی کرکٹ بورڈ کی مداخلت پر محمد شامی کو امریکا کا ویزہ مل گیا

بی سی سی آئی کے چیف ایگزیکٹیو راہول جوہری نے باقاعدہ خط لکھ کر فاسٹ بولر کے لیے ویزے کی سفارش کی۔

بی سی سی آئی کے چیف ایگزیکٹیو راہول جوہری نے باقاعدہ خط لکھ کر فاسٹ بولر کے لیے ویزے کی سفارش کی۔ فوٹو: فائل

بھارتی کرکٹ بورڈ کی مداخلت پر محمد شامی کو امریکا کا ویزہ مل گیا۔

محمد شامی دورہ ویسٹ انڈیز کیلیے ٹیم کا حصہ ہیں تاہم پہلے بھارت میں امریکی سفارتخانے نے ان کی ویزہ درخواست مسترد کردی تھی، گھریلو جھگڑے کی وجہ سے ان کا پولیس ریکارڈ وجہ بنا۔


بی سی سی آئی کے چیف ایگزیکٹیو راہول جوہری نے باقاعدہ خط لکھ کر فاسٹ بولر کے لیے ویزے کی سفارش کی جس پر انھیں امریکا روانگی کا پروانہ جاری کردیا گیا۔

یاد رہے کہ محمد شامی کی اہلیہ حسین جہاں نے ان کے خلاف مارپیٹ سمیت کئی الزامات عائد کررکھے ہیں، بھارتی ٹیم کو ویسٹ انڈیز سے 2 ٹوئنٹی 20 میچزفلوریڈا میں بھی کھیلنے ہیں۔

 
Load Next Story