مقبوضہ کشمیر میں مزید 10 ہزار بھارتی فوجی تعینات

مزید فوج تعینات کرنے سے کشمیریوں میں خوف پیدا ہوگا، سابق وزیراعلیٰ مقبوضہ کشمیر

مزید فوک تعیانت کرنے سے کشمیریوں میں خوف پیدا ہوگا، سابق وزیراعلیٰ مقبوضہ کشمیر۔ فوٹو : فائل

مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر میں مزید 10 ہزار فوجیوں کو تعینات کردیا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی آئے دن بڑھتی جارہی ہے، اب تک ہزاروں کشمیری بھارتی فوج کی بربریت کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں جب کہ اب مودی سرکار نے مزید 10 ہزار فوجی مقبوضہ کشمیر میں تعینات کردیے ہیں۔


بھارتی حکومت نے مقبوضہ وادی میں اضافی 10 ہزار پیرا ملٹری اہلکاروں کو تعینات کردیا ہے، بھارتی وزارت داخلہ کے مطابق مقبوضہ وادی میں مزید فوج کی تعیناتی قانون کی عملداری قائم کرنے اور سیکیورٹی فورسز کے خلاف کارروائیاں روکنے کے لیے کی گئی ہے۔

دوسری جانب سابق وزیراعلیٰ مقبوضہ کشمیر محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ مزید فوج تعینات کرنے سے کشمیریوں میں خوف پیدا ہوگا، مقبوضہ کشمیر کا مسئلہ فوج کے ذریعے حل نہیں ہوگا لہذا بھارتی حکومت اپنی پالیسی پر نظرثانی کرے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی مقبوضہ کشمیر کے جنوبی ضلع شوپیاں میں بھارتی فوج نے داخلی و خارجی راستوں کو بند کرکے سرچ آپریشن کیا اور گھر گھر تلاشی لی جس کے دوران جارحیت پسند بھارتی فوج نے فائرنگ کرکے 2 کشمیری نوجوان کو شہید کردیا تھا۔
Load Next Story