کرایہ داری ایکٹ میں گرفتار عرفان صدیقی کی ضمانت منظور
عرفان صدیقی کی ضمانت 20 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کی گئی
عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے مشیر عرفان صدیقی کی ضمانت منظور کرلی ہے۔
کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر گرفتار ہونے والے سابق وزیراعظم نواز شریف کے مشیر عرفان صدیقی کی ضمانت منظور کرلی گئی ہے، مجسٹریٹ مہرین بلوچ نے 20 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض درخواست ضمانت منظور کی جس کے بعد عرفان صدیقی کے وکلاء کی ٹیم رہائی کے روبکار لے کر اڈیالہ جیل روانہ ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ اسلام آباد پولیس نے عرفان صدیقی کو جمعے اور ہفتے کی درمیانی شب گرفتار کیا تھا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ عرفان صدیقی کے خلاف سیکشن 188 کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، انہوں نے گھر کرائے پر دے رکھا تھا، انہوں نے کرایہ داری پر عمل درآمد نہ کیا اور نہ ہی پولیس اسٹیشن میں اس کا اندراج کروایا۔
بعد ازاں پولیس نے عرفان صدیقی کو جوڈیشل مجسٹریٹ مہرین بلوچ کے روبرو پیش کیا جہاں عدالت نے عرفان صدیقی کی بریت کی درخواست مسترد کرتے ہوئے انہیں 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا تھا۔