برطانیہکالج نے پابندی اٹھالی مسلم طالبات کوحجاب کی اجازت
میٹروپولیٹن کالج برمنگھم نے فیصلہ واپس لے لیا،طلبہ کوشناخت ظاہرکرنیکا پابندرہناہوگا،ترجمان
میٹرو پولیٹن کالج برمنگھم نے نقاب پرپابندی کا متنازع فیصلہ واپس لیتے ہوئے مسلمان طالبات کوکالج کی حدود کے اندر نقاب پہننے کی اجازت دے دی ہے۔
میٹرو پولیٹن کالج کے ترجمان کی جانب سے کالج کے فیس بک کی سائٹ پرجاری کیے گئے بیان میں کہا گیا میٹروپولیٹن کالج اپنے طالب علموں کواعلیٰ معیارکی تعلیم فراہم کرنے کا ذمے دار ہے تاہم اساتذہ فکرمند ہیں کہ حالیہ دنوں میں میڈیا پبلسٹی کے باعث تعلیمی عمل متاثر ہورہا ہے، کالج نقاب پر پابندی کا حکم واپس لیتے ہوئے ذاتی لباس کی اضافی اشیا جو ثقافتی اقدار کی عکاسی کرتی ہیں۔
انھیں پہننے کی اجازت دیتا ہے تاہم طالب علموں کو انفرادی شناخت ظاہرکرنے کا پابند رہنا ہوگا۔ دوسری طرف برطانوی وزیرداخلہ جرمی برائونی نے مسلم خواتین کے حجاب پہننے پر پابندی کا ایشو پارلیمنٹ میں زیربحث لانے کا مطالبہ کیا ہے۔ ایک انٹرویو میں جرمی برائونی نے کہا پارلیمنٹ میں اس ایشو پر باضابطہ بحث ہونی چاہیے کہ مسلم خواتین کے حجاب پہننے پر پابندی عائدکرنا درست ہے یا غلط۔