ہتکِ عزت کا دعویٰ ڈیلی میل کیخلاف ہوا اور مرچیں حکومت کو لگی ہوئی ہیں مریم اورنگزیب

شہبازشریف نے نوٹس ڈیلی میل کو بھجوایا تھا لیکن مرچیں شہزاد اکبر کو لگیں، مریم اورنگزیب

شہبازشریف نے نوٹس ڈیلی میل کو بھجوایا تھا لیکن مرچیں شہزاد اکبر کو لگیں، مریم اورنگزیب فوٹو: فائل

RAWALPINDI:
مسلم لیگ (ن) کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب ںے کہا ہے کہ شہباز شریف نے ہتک عزت کا دعویٰ ڈیلی میل کے خلاف کیا اور مرچیں حکومت کو لگی ہوئی ہیں۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ڈیلی میل کے خلاف شہباز شریف کے ہتک عزت کے دعوے پر شہزاد اکبر کی پریس کانفرنس کا کیا جواز بنتا ہے؟ دعویٰ ڈیلی میل کے خلاف ہوا اور مرچیں حکومت کو لگی ہوئی ہیں، حکومت کی ٹانگیں اس لیے کانپ رہی ہیں کیوں کہ جھوٹی خبر حکومت نے چھپوائی ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ سیکریسی ایکٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے قیدیوں اور حساس دستاویزات تک رسائی دی گئی،ابھی معاملہ زیر تفتیش ہے، انکوائری ختم نہیں ہوئی لیکن غیر ملکی رپورٹر کو رسائی دی گئی، عمران صاحب نے شہزاد اکبر کے ذریعے برطانوی اخبار میں جھوٹی خبر شائع کرائی،ثبوت ہوں تو حکومتیں پریس کانفرنسیں نہیں کیا کرتیں، ثبوت عدالتوں میں پیش کرتی ہیں ،حکومت یا شہزاداکبر کے پاس ثبوت ہیں تو پریس کانفرنس نہ کریں بلکہ عدالت میں پیش کریں،اگر حکومت کے پاس ثبوت ہوتے تو عمرے، حج اور دوروں کو نہ کھنگالا جارہا ہوتا۔


یہ بھی پڑھیں: شہبازشریف نے ڈیلی میل پر مقدمہ نہیں صرف شکایت کی ہے، شہزاد اکبر

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان کا کہنا تھا کہ کرائے کے ترجمان شہزاد اکبر کو پی آئی ڈی میں آج پھر بٹھایا گیا، شہبازشریف نے نوٹس ڈیلی میل کو بھجوایا تھا لیکن مرچیں شہزاد اکبر کو لگیں حقیقت تو یہ ہے کہ شہزاداکبر نے ڈیلی میل میں اسٹوری پلانٹ کرائی۔ لیکن اب وہ عوام کو بیوقوف بنانے کی کوشش نہ کریں۔

مریم اورنگزیب نے یہ بھی کہا کہ پانچ ماہ ہو گئے بتائیں سعد رفیق کی کرپشن کہاں ہے، کہاں گئے وہ ثبوت جو حمزہ شہباز کے خلاف لہرائے جاتے تھے۔ عمران خان الزام لگا دیتے ہیں لیکن عدالتوں میں پیش نہیں ہوتے، این آر او کی رٹ لگانے والوں کو این آر او بھی نہیں ملے گا۔
Load Next Story