6 سالہ یوٹیوبر بچی 80 لاکھ ڈالر کی مالک
بورم جنوبی کوریا کی سب سے مشہور کم سن یوٹیوبر ہے جو کھلونوں اور لباس پر تبصرہ کرتی ہے
RAHIM YAR KHAN:
جنوبی کوریا میں 6 سالہ یوٹیوبر بچی اپنی ویڈیوز سے دنیا بھر میں مقبول ہورہی ہے اور اب وہ اپنے چینل سے لاکھوں ڈالر کما کر حال ہی میں 80 لاکھ ڈالر کی جائیداد خرید چکی ہے۔ اس کی پاکستانی روپوں میں قیمت سوا کروڑ روپے بنتی ہے۔
اسے جنوبی کوریا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے والی یوٹبوبر کا اعزاز بھی حاصل ہے جس کی ایک ویڈیو بھی کروڑوں افراد دیکھتے ہیں۔ بورم کے یوٹیوب چینل کے تین کروڑ سبسکرائبر ہیں اور وہ اپنی ویڈیو میں ہلکے پھلکے انداز میں کھلونوں اور لباس وغیرہ پر تبصرہ کرتی ہے۔
https://youtu.be/5m0dG6N4EW0
اپنی ویڈیو پر اشتہارات کے ذریعے وہ خطیر رقم کمارہی ہے اور حال ہی میں اس کے والدین نے سیئول کے مہنگے علاقے میں پانچ منزلہ عمارت خریدی ہے۔ واضح رہے کہ اس بچی کے نام پر ایک کمپنی بھی قائم ہے جسے بورم کمپنی کا نام دیا گیا ہے۔ بورم کمپنی ہرماہ 30 لاکھ ڈالر کماتی ہے۔
بورم کے دو یوٹیوب چینل ہیں جن میں سے ایک میں وہ کھلونوں کا تجزیہ کرتی ہے اور دوسرے پر ان کے ویڈیو لاگ شامل ہیں دوسری جانب ان کے والدین پر شدید تنقید بھی کی جارہی ہے کہ وہ مالی منافع کے لیے چھ سالہ بچی کو استعمال کررہے ہیں۔
قبل ازیں 2017ء میں 'سیو دی چلڈرن' نے بھی والدین کو خبردار کیا تھا کہ وہ رقم کمانے کی لالچ میں اپنے بچوں کی ویڈیو بناتے ہیں اور یوں بچوں پر دباؤ سمیت دیگر مضر اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
اسی طرح ایک ویڈیو میں بورم اپنے والدین کے بٹوے سے پیسے چراتی ہے اور ایک اور ویڈیو میں وہ ایسا برتاؤ کرتی ہے کہ شاید بچے کو جنم دے رہی ہے۔ اس پر بورم کے والدین نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے ویڈیو کو پرائیوٹ کردیا۔