فلموں کی طرح ٹی وی پرسنسرپالیسی کے حق میں ہوںبابرعلی

ڈراموں میں اداکارائیں مشرقی اقدار کا پاس کرتے ہوئے لباس کا درست انتخاب کریں

ڈراموں میں اداکارائیں مشرقی اقدار کا پاس کرتے ہوئے لباس کا درست انتخاب کریں (فوٹو : فائل)

اداکار بابر علی نے کہا ہے کہ ٹی وی پر کام کرنیوالی خواتین اداکارائوں کو مشرقی اقتدار کو مدنظر رکھتے ہوئے صرف مشرقی ملبوسات استعمال کرنے چاہیں اور ایسے کپڑے پہننے سے گریز کرنا چاہیئے'جس سے عریانیت کا پہلو نکلتا ہو۔


دوسرے ممالک کی طرح ہماری بھی کچھ روایات ہیں 'جن کو ہمیں اپنے ڈراموں کے ذریعے پروموٹ کرنا چاہیئں۔ انھوں نے کہا کہ بڑے افسوس کی بات یہ ہے کہ ہم دوسرے ممالک کی نقالی کرنے میں لگے ہوئے ہیں'جن کا بچوں اور خواتین پر اچھا اثر نہیں پڑ رہا۔ایک سوال کے جواب میں انھوںنے کہا کہ میں فلموں کی طرح ٹی وی ڈراموں پر بھی سنسر پالیسی کے حق میں ہوں' کیونکہ اس کے ذریعے اخلاقیات کے گرتے ہوئے معیار کو قائم رکھنے میںکامیاب ہوسکتے ہیں۔
Load Next Story