کراچی اورنگی میں 4 افراد ٹارگٹ کلرز کے ہاتھوں جاں بحق پرتشدد واقعات میں ہلاکتوں کی تعداد 7 ہوگئی

غازی آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے تینوں 3 افراد کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے، پولیس

اورنگی کے علاقے غازی آباد اور مہاجر چوک میں فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق ہوئے۔ فوٹو: فائل

KARACHI:
ارنگی ٹاؤن کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے نتیجے میں سیاسی جماعت کے 3 کارکنوں سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد شہر میں کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور دیگر پرتشدد واقعات کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 7 ہوگئی ہے ۔


ایکسپرس نیوز کے مطابق اورنگی ٹاؤن 10 نمبر کے علاقے غازی آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے، پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے تینوں افراد کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے، جن کی شناخت ندیم، پرویز اور ریاض کے نام سے ہوئی ہے جبکہ اورنگی ٹاؤن ہی کے مہاجر چوک میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، مقتول کی شناخت جبار کے نام سے ہوئی ہے، اس کے علاوہ ہاکس بے سے بھی ایک شخص کی تشدد زدہ لاش ملی جسے نامعلوم افراد نے گولیاں مار کر قتل کردیا۔

دوسری جانب ہاکس بے کے قریب مشرف کالونی میں مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ملزم ہلاک ہوگئے، جن کی شناخت مستقیم اور ذیشان کے نام سے ہوئی ہے ، پولیس نے ملزموں کےقبضے سے 2 ٹی ٹی پستول اور مسروقہ موٹرسائیکل کی برآمدگی کا دعویٰ کیا ہے ۔ اس کے علاوہ پولیس نے لیاری کے علاقے بغدادی میں چھاپہ مار کر 5 ملزم گرفتارکرلئے، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، شراب، ایک ڈمپر اور اسمگل کی گئی سائیکلز سے لداٹرک بھی برآمد ہوا، جبکہ اورنگی ٹاؤن کے علاقے پاکستان بازارمیں پولیس نے 2 منشیات فروش اور شیرشاہ کے علاقے سے ایک مبینہ بھتہ خور گرفتار کرلیا، رینجرز نے بھی شاہ فیصل نمبر 2 میں ٹارگٹڈ آپریشن کرکے3 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

Recommended Stories

Load Next Story