ہم نے آمرانہ حکومتوں کا مقابلہ کیاکٹھ پتلی ہمارے لئے کوئی چیز نہیں بلاول بھٹو زرداری
عمران خان دعاکریں کہ پی پی کی حکومت آئےکیوں کہ ہم نےانتقام نہیں لینا،اگر ن لیگ یامولاناکی حکومت آگئی توپھر توبہ توبہ
HELSINKI:
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ہم نے آمرانہ حکومتوں کا مقابلہ کیا تاہم کٹھ پتلی ہمارے لئے کوئی چیز نہیں ہے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان میں آج بھی سیاسی مخالفین کو جھوٹے الزامات میں گرفتار کیا جاتاہے اور سیاسی مخالفین کے خلاف مقدمات بنائے جاتے ہیں، ہم نے آمرانہ حکومتوں کا مقابلہ کیا تاہم کٹھ پتلی ہمارے لئے کوئی چیز نہیں، ہم نے ضیاء، ایوب اور مشرف کا مقابلہ کیا ہے جب کہ حکومت میں سیاست کی اہلیت نہیں۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ اٹھارہویں ترمیم پر سمجھوتہ نہیں کریں گے، عدالتوں کا سامنا کرنا پیپلزپارٹی کے لیے نئی بات نہیں، پاکستان میں نظریے کا مقابلہ نہیں کیا جاتا۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی اور دوسری اپوزیشن جماعتیں الگ الگ احتجاج کررہی ہیں، شہید بی بی اور صدر زرداری کے دور میں ایک بھی سیاسی قیدی نہیں تھا جب کہ پی ٹی آئی کسی کی عزت نہیں کرتی۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ حکومت کی ناکامی کا بوجھ عوام اٹھا رہے ہیں تاہم ہم ان کو عوام کے سامنے بے نقاب کررہے ہیں، پورے ملک کے عوام اس سلیکٹڈ حکومت کو نہیں مانتے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان دعا کریں کہ پیپلز پارٹی کی حکومت آئے کیونکہ ہم نے انتقام نہیں لینا، اگر ن لیگ یا مولانا فضل الرحمن کی حکومت آگئی تو پھر توبہ توبہ۔