خواہش ہے کہ پاکستان کو مجاہدین کی محفوظ پناہ گاہ بنایا جائے ایمن الظواہری
مجاہدین کا محفوظ ٹھکانہ پاکستان میں اسلامی نظام قائم کرنے کے لیے جدوجہد کی غرض سے استعمال کیا جائے،ایمن الظواہری
لاہور:
القاعدہ کے سربراہ ایمن الظواہری نے جہاد کے لیے اپنا پہلا باضابطہ ہدایت نامہ جاری کرتے ہوئے پاکستان کو مجاہدین کی محفوظ پناہ گاہ بنانے کی خواہش کا اظہار کردیا۔
ایمن الظوہری کی جانب سے جاری کئے گئے ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ القاعدہ کے جنگجو امریکی حکومت اور ان کے حامی ملکوں کے خلاف اپنے اہداف کو مقرر کرنے میں احتیاط برتیں تاکہ تنازعات سے بچا جاسکے، سوائے افغانستان، عراق، شام، یمن اور صومالیہ کے جہاں لڑنے کے سوا اور کوئی چارہ نہیں۔
القاعدہ کے سربراہ نے اپنے ہدایت نامے میں کہا ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ پاکستان میں مجاہدین کے لیے محفوظ ٹھکانہ قائم کیا جائے، جسے پاکستان میں اسلامی نظام قائم کرنے کے لیے جدوجہد کی غرض سے استعمال کیا جائے۔