امریكا پاكستان كو دہشت گردی كے خلاف جنگ میں تنہا نہیں چھوڑے گا امریكی سفیر

دہشتگرد پاک امریكا تعلقات كو خراب نہیں كرسكتے اورنہ ہی اس قسم كی مذموم كارروائیوں سے ہمارے حوصلے پست ہوسكتے ہیں، اولسن

دہشت گردی كے خلاف جنگ كو اس كے منتطقی انجام تک ہر حال میں پہنچایا جائے گا، صدر ممنون حسین فوٹو: آن لائن

پاكستان میں متعین امریكی سفیر رچرڈ اولسن نے کہا ہے کہ امریکا پاکستان کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تنہا نہیں چھوڑے گا۔


صدر ممنون حسین سے امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے ایوان صدر میں ملاقات كی، ملاقات كے دوران پاک امریكا تعلقات اور دہشت گردی كے خلاف جاری جنگ سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر رچرڈ اولسن نے پاک امریكا تعلقات كو مزید بہتر بنانے كے عزم كا اظہار كرتے ہوئے كہا كہ پاكستان نے دہشت گردی كے خلاف جنگ میں بے مثال قربانیاں دی ہیں۔ انہوں نے یقین دلایا كہ امریكا پاكستان كو اس جنگ میں تنہا نہیں چھوڑے گا اور مشتركہ تعاون سے دہشت گردی كو ہر صورت شكست دی جائے گی۔

امریكی سفیر نے اپر دیر میں اعلیٰ فوجی افسران كی شہادت پر اظہار افسوس كرتے ہوئے كہا كہ دہشت گرد پاک امریكا تعلقات كو خراب نہیں كر سكتے اور نہ ہی اس قسم كی مذموم كارروائیوں سے ہمارے حوصلے پست ہوسكتے ہیں۔ اس موقع پر ممنون حسین نے بھی دونوں ممالک كے درمیان دو طرفہ تعلقات كو مزید مستحكم كرنے كے عزم كا اعادہ كرتے ہوئے كہا كہ دہشت گردی كے خلاف جنگ كو اس كے منتطقی انجام تک ہر حال میں پہنچایا جائے گا۔
Load Next Story