مون سون بارشیں ملک بھر میں اب تک 76 افراد جاں بحق اور 71 زخمی
بارش اور سیلاب کی تباہ کاریوں سے 163مکانات،39 دکانیں، 3مساجد،3 پلوں اور 2رابط سڑکوں کو نقصان پہنچا
ملک بھر میں جاری حالیہ مون سون بارشوں کی تباہ کاریوں کے نتیجے میں اب تک 76افرادجاں بحق جبکہ71 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔
این ڈی ایم اے کی اعدادوشمارکے مطابق یکم جولائی سے اب تک ملک بھر میں مون سون بارشوں کی تباہ کاریوں سے مجموعی طور پر 66افراد جاں بحق ، 71افراد زخمی ہوچکے ہیں جبکہ اس دوران 163مکانات39 دکانیں، 3مساجد،3 پل اور 2 رابطہ سڑکوں کو نقصان پہنچا ہے۔این ڈی ایم اے کے مطابق جان بحق ہونے والوں میں 20 بچے، 6 خواتین او40 مرد شامل ہیں۔
این ڈی ایم اے کے اعدادوشمار کے مطابق حالیہ بارشوں کے نتیجے میں پنجاب میں 14 افراد جاں بحق ، 36 افراد زخمی ہوچکے ہیں جبکہ اس دوران9 مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔
خیبر پختونخوا میں 20 افراد جاں بحق ، 18 زخمی ہوچکے ہیں جبکہ اس دوران31 مکانات،ایک مسجد،3 پل،3 پاور ہاوسز اور1 رابطہ سڑک کو نقصان پہنچا ہے۔ آزاد کشمیر میں 22 افراد جاں بحق 7 زخمی جبکہ 120 مکانات39دکانیں،2مساجد اور1 رابطہ سڑک کو نقصان پہنچا ہے۔بلوچستان میں10 افراد جاں بحق جبکہ10 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔
این ڈی ایم اے نے بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں اب تک اشیائے خوردونوش کے18.35 ٹن ، 727ٹنٹس ،1000 مبلیں ،200 پلاسٹک میٹس اور100سلیپنگ بیگز تقسیم کردیے ہیں۔