موجودہ صورتحال دیکھ کر مشرف صاحب اچھے لگنے لگے ہیں ایاز صادق
موجودہ حکومت کے طور طریقے دیکھ کر ہٹلر اور ہلاکو بھی شرما جائے، رہنما ن لیگ
مسلم لیگ (ن) کے رہنما ایاز صادق نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کے طور طریقے دیکھ کر ہٹلر اور ہلاکو بھی شرما جائے اور موجودہ صورتحال دیکھ کر مشرف صاحب اچھے لگنے لگے ہیں۔
مسلم لیگ ن کے رہنما ایاز صادق اور مریم اورنگزیب نے اسلام آباد میں مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ ایاز صادق نے کہا کہ حکومت نے ایک سال میں جھوٹ کی گردان سنائی لیکن مسلم لیگ ن پر ایک پیسے کی کرپشن ثابت نہیں کرسکی، شہزاد اکبر شوق سے عدالت میں جائیں۔
ایاز صادق کا کہنا تھا کہ ڈیلی میل نے شہزاد اکبر کی باتوں میں آکر جھوٹا الزام لگایا، شہباز شریف کے ڈیلی میل کو نوٹس پر برطانوی اخبار کا جواب آگیا ہے، ڈیلی میل نے کہا ہے کہ 14 دن سے پہلے باضابطہ جواب نہیں دے سکتے، موجودہ حکومت کے طور طریقے دیکھ کر ہٹلر اور ہلاکو بھی شرما جائے، موجودہ صورتحال دیکھ کر مشرف صاحب اچھے لگنے لگے ہیں۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ شہبازشریف کی گرفتاری کیلئے شہزاد اکبر دباؤ ڈال رہے ہیں، جب کچھ نہیں ہوتا تو کاغذ لہرا کر پریس کانفرنس کی جاتی ہے، اگر ثبوت ہیں تو انہیں پبلک کیاجائے، آپ کے پاس ثبوت ہیں تو پریس کانفسز نہ کریں عدالتوں میں جائیں، شہزاد اکبر نے دو دن پہلے تماشہ اس لئے رچایا کہ وہ ڈیلی میل کا جواب دیکھ چکے تھے، شہزاد اکبر کے پاس 95 فیصد ثبوت ہیں تو برطانیہ کی عدالت اور ڈیلی میل کو دیں، شہزاد اکبر عمران خان کے کہنے پر نیب پر دباؤ ڈالتے ہیں۔