پی آئی اے کا صارفین کے لئے کرایوں میں کمی کا اعلان

مسافروں کو 12 اگست تک پاکستان سے عرب امارات کے سفر میں 20 فیصد رعایت دی جائے گی، ترجمان پی آئی اے

بزرگ شہریوں اور طلبہ و طالبات کو بھی کرایوں میں 10 فیصد رعایت دی جائے گی، ترجمان پی آئی اے۔ (فوٹو: فائل)

قومی ایئرلائن پی آئی اے نے اپنے صارفین کے لئے کرایوں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کے ذریعے سفر کرنے والے صارفین کے لئے خوشخبری ہے کہ پی آئی اے نے اپنے صارفین کے لئے رعائتی ٹکٹس متعارف کروا دیئے گئے ہیں۔


ترجمان پی آئی اے کے مطابق مسافروں کو 12 اگست تک پاکستان سے عرب امارات کے سفر میں 20 فیصد رعایت دی جائے گی۔ اس کے علاوہ پاکستان سے لندن جانے والے مسافروں کو 10 اگست تک دس فیصد، بزرگ شہریوں کے لئے سرپرائز ہولی ڈیز(تعطیلات) اسکیم کے تحت 10 فیصد اور اسکول کے طلباء اور طالبات کو بھی کرائے میں دس فیصد کمی فراہم کی جائے گی۔

جب کہ لندن سے سیالکوٹ کے لئے سفر کرنے والے صارفین کے لئے 24 ستمبر سےا 30 نومبر تک 10 فیصد تک رعایت میں کمی کی جائے گی۔
Load Next Story