راکھی ساونت کی شادی کی خبریں منظر عام پر
راکھی ساونت کی شادی کی کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں
بالی ووڈ کی بے باک اداکارہ راکھی ساونت کی شادی کی خبریں مںظر عام پر آرہی ہیں تاہم اداکارہ نے ان خبروں کو جھٹلادیا ہے۔
اداکارہ راکھی ساونت نے کچھ ماہ قبل شادی کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ بہت جلد شادی کرنے والی ہیں اور وہ باقاعدہ نہ صرف اعلان کریں گی بلکہ انڈسٹری سے وابستہ شخصیات کو اور پورے میڈیا کو بھی مدعو کریں گی لیکن حقیقت اس کے بر عکس رہی۔
راکھی ساونت کی سوشل میڈیا پر شادی کی کچھ تصاویر وائرل ہوئی ہیں جس میں وہ شادی کا لباس زیب تن کیے ہاتھ میں مہندی لگائے، چوڑیاں پہنی نظر آرہی ہیں اور ہاتھ میں پھولوں کا گلدستہ تھامے کھڑی ہیں۔ اداکارہ کے حوالے سے یہ بھی کہا جارہا ہے کہ اُن کی یہ تصاویر 28 جولائی کے دن کی ہیں۔ شادی میں صرف اُن کے قریبی دوست اور خاندان کے افراد شامل تھے۔
دوسری جانب راکھی ساونت نے شادی کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ میں نے شادی نہیں کی یہ ایک کمپنی کے اشتہار کے لیے شادی کا فوٹو شوٹ کروایا ہے۔ مجھے نہیں معلوم کہ لوگ میری شادی کے بارے میں جھوٹی خبریں کیوں پھیلا رہے ہیں۔ میڈیا کو یہ سمجھنا چاہیے کہ مہندی لگانے کا مطلب یہ نہیں کہ میری شادی ہوگئی۔
اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ اگر میں نے کوئی انگوٹھی پہن لی تو اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ میری شادی ہوگئی، مجھے سمجھ نہیں آرہا کہ یہ سب کیا ہے۔ لوگ اس اداکار یا اداکارہ کے پیچھے کیوں پڑجاتے ہیں جو اپنی مرضی سے کچھ کرنا چاہتے ہیں۔ آخر ہمیں اپنی مرضی کی زندگی گزارنے کی اجازت کیوں نہیں ہے۔