ثمینہ اور عثمان پیرزادہ پاک ہند فلم کے متعلق کانفرنس منعقد کرینگے

کانفرنس لاہور میں ہوگی، منصوبے پر کئی ماہ سے کام کررہی ہوں، ایکسپریس سے گفتگو

کانفرنس میں ہندوستان سے متعدد فلم ڈائریکٹرز کو مدعو کیا گیا ہے،ثمینہ پیرزادہ فائل فوٹو

اداکارہ ثمینہ پیرزادہ اوران کے شوہر اداکارعثمان پیرزادہ اگلے ماہ ہندوپاک فلم کے حوالے سے کانفرنس کا انعقاد کرینگے جس میں ہندوستان سے متعدد فلم ڈائریکٹرز کو مدعو کیا جائیگا۔

ان ڈائریکٹرز سے فلحال رابطے جاری ہیں۔ اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے کراچی میں نمائندہ ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ یہ ہمارا بہت بڑا پراجیکٹ ہے جس پر میں کئی ماہ سے کام کررہی ہوں، چند ماہ قبل میں اور عثمان اسی سلسلے میں ہندوستان گئے تھے مگر عثمان پیرزادہ کے بھائی فیضان کی وفات کے باعث یہ منصوبہ تاخیر کا شکار ہو گیا۔




ایک سوال کے جواب میں اداکارہ ثمینہ پیرزادہ کا کہنا تھا کہ لاہور میں آئندہ ماہ ہونے والی کانفرنس میں بچوں کے حوالے سے بنائی جانے والی فلموں پر گفتگو کی جائے گی جس کی اشد ضرورت ہے۔
Load Next Story