شیخ محمدالنہیان نے بینک الفلاح کی 500 ویں برانچ کاافتتاح کر دیا
بینک انتظامیہ کومبارکباد،پاکستان کی خوشحالی و ترقی کیلیے گروپ کے عزم کا اعادہ
PESHAWAR:
چیئرمین ظبی ہولڈنگز اور شیخ نہیان بن مبارک النہیان کے صاحبزادے شیخ محمد النہیان نے گزشتہ روز کراچی میں بینک الفلاح کی 500 ویں برانچ کا افتتاح کردیا۔
اس حوالے سے منعقدہ تقریب میں سی ای او بینک الفلاح عاطف باجوہ، منیجنگ ڈائریکٹر ظبی ہولڈنگز ڈیوڈ برلیسن، ڈائریکٹر بینک الفلاح اکرام المجید سہگل اور بینک الفلاح کی اعلیٰ انتظامیہ نے شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے شیخ محمد النہیان نے کہاکہ میں بینک الفلاح کے سی ای او، انتظامیہ اور ملازمین کو اس اہم سنگ میل کو حاصل کرنے پر مبارکباد دیتا ہوں، عاطف کی قیادت میں بینک نے زبردست ترقی کی اور وہ ترقی کی راہ پر گامزن ہے، میں پاکستان اور اس کی عوام کی خوشحالی و ترقی کے لیے گروپ کے عزم کا اعادہ کرتا ہوں۔
یاد رہے کہ بینک الفلاح پاکستان کا چھٹا بڑا بینک ہے جو ملک کے 172شہروں میں 500 برانچوں کے علاوہ بنگلہ دیش، افغانستان، بحرین اور یواے ای میں بھی موجود ہے۔ تقریب سے خطاب میں عاطف باجوہ نے کہاکہ 500برانچوں کے ساتھ بینک الفلاح پاکستانی ریٹیل و کنزیومر بینکنگ سیگمنٹ میں ایک مضبوط اور سنجیدہ پلیئجر ہے جو صارفین کو مالیاتی خدمات و مصنوعات کی وسیع رینج پیش کر رہا ہے، مستقبل میں بینک صارفین کو سہولتوں اور وسیع تر رسائی کی فراہمی کے لیے اپنے برانچ نیٹ ورک میں توسیع کرتا رہے گا۔