لکی سیمنٹ کو9714ارب کامنافع8 روپے ڈیویڈنڈ کا اعلان
لکی سیمنٹ لمیٹڈ نے 30جون 2013 کو ختم ہونے والے مالی سال میں 9.714 ارب روپے کے بعد ازٹیکس منافع کااعلان کیا ہے۔

جو گزشتہ مالی سال کے 6.782ارب روپے کے منافع سے43.2 فیصد زیادہ ہے۔ حالیہ مالیاتی نتائج لکی سیمنٹ کی تاریخ کے بہترین مالیاتی نتائج ہیں۔کمپنی نے حصص یافتگان کے لیے 8روپے فی شیئر ڈیونڈ دینے کا بھی اعلان کیا ہے، فی شیئر آمدنی گزشتہ مالی سال کے 20.97 روپے کے مقابلے میں 30.04 روپے رہی۔
لکی سیمنٹ کے مجموعی منافع میں 31.44 فیصد اضافہ ہوا،کمپنی کا مجموعی منافع گزشتہ مالی سال کے 12.721 ارب روپے کے مقابلے میں 16.721 ارب روپے رہا، کمپنی کی مقامی سیمنٹ سیلز میں 1.3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کے 3.72 ملین ٹن کے مقابلے میں بڑھ کر 3.77 ملین ٹن رہی جبکہ کمپنی کی برآمدات میں بھی 1.7فیصداضافہ ریکارڈ کیا گیا۔