حکومت جنگ کا خاتمہ چاہتی ہے تو سیز فائر کرے کالعدم تحریک طالبان

پاکستان کی حکومت نے یہ جنگ شروع کی اوراسے ہی یہ جنگ بندبھی کرناہوگی، ترجمان شاہداللہ شاہد

پاکستان کی حکومت نے یہ جنگ شروع کی اوراسے ہی یہ جنگ بندبھی کرناہوگی، ترجمان شاہداللہ شاہد فوٹو: فائل

کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے کہاہے کہ وہ اب بھی سرکاری فوج کیخلاف لڑرہے ہیں اور فوج پر حملے کاموقع کبھی ضائع نہیں کریں گے۔

اگر حکومت یہ جنگ ختم کرناچاہتی ہے تو اسے سیز فائرکااعلان کرنا ہوگا۔کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے مرکزی ترجمان شاہد اللہ شاہد نے منگل کو نامعلوم مقام سے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کوبتایاکہ جنگ جاری ہے، یہ جنگ حکومت نے شروع کی ہے اور حکومت کوہی یہ جنگ بندکرنا ہوگا۔




طالبان کے ترجمان نے کہاکہ امن مذاکرات ابھی شروع ہونا ہیں اور فوج ہمارے خلاف بھرپورکارروائیاں کر رہی ہے۔ امن مذاکرات کیلیے کسی نے ہم سے رابطہ نہیں کیا، حتیٰ کہ کوئی قبائلی جرگہ تک ہمارے پاس نہیں آیا۔انھوں نے کہاکہ اگرحکومت یہ جنگ ختم کرناچاہتی ہے تواسے سیز فائرکااعلان کرنا ہوگا۔ واضح رہے طالبان کی جانب سے یہ اعلان خیبر پختونخوا کے علاقے اپر دیرمیں پاک فوج کے 2افسران کی شہادت کے 2دن بعد سامنے آیا ہے۔
Load Next Story