سندھ حکومت 23 دسمبرکوبلدیاتی الیکشن کرانے پررضامند
الیکشن سے قبل نئی حلقہ بندیاں ضروری ہیں جس کیلیے اقدامات شروع کردیے گئے ہیں
ISLAMABAD:
سندھ حکومت نے 23دسمبر 2013کوبلدیاتی انتخابات کے انعقادپررضامندی ظاہر کردی ہے۔
اس ضمن میں سندھ حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ میں جمع کرائے گئے جواب میں کہاگیاہے کہ صوبائی حکومت آئین کے آرٹیکل140-A کے تحت بلدیانی انتخابات کیلیے پر عزم ہے۔
مگراس سے قبل نئی حلقہ بندیاں ضروری ہیں جس کیلیے اقدامات شروع کردیے گئے ہیں،جواب میں بتایاگیاکہ سندھ میں 15 اکتوبر 2013تک حلقہ بندی کاعمل مکمل ہوجائے گا،چونکہ بلدیاتی انتخابات کاانعقادالیکشن کمیشن کی ذمے داری ہے اس لیے الیکشن کمیشن اس سلسلے میں خط لکھا جارہاہے تاکہ وہ اپنی تیاریاں شروع کردے۔