قبائلی اضلاع سے نومنتخب ارکان صوبائی اسمبلی کی کامیابی کا نوٹی فکیشن جاری
آزاد امیدوار 3 اگست تک کسی بھی سیاسی جماعت میں شمولیت سے متعلق آگاہ کریں، الیکشن کمیشن کی ہدایت
الیکشن کمیشن نے قبائلی اضلاع سے نومنتخب ارکان صوبائی اسمبلی کی کامیابی کا اعلامیہ جاری کردیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے قبائلی اضلاع میں 20 جولائی کو ہونے والے صوبائی اسمبلی کے انتخابات میں کامیاب امیدواروں کا اعلامیہ جاری کردیا ہے، جس کے مطابق آزاد امیدوار 6، پی ٹی آئی 5، جے یو آئی (ف)2، اے این پی اور جماعت اسلامی ایک ایک نشست حاصل کرسکی جب کہ پی کے 115 کا نتیجہ روک دیا گیا ہے۔
پی کے 100 باجوڑ سے پی ٹی آئی کے انور زیب، پی کے 101 باجوڑ سے پی ٹی آئی کے اجمل خان پی کے 102 باجوڑ سے جماعت اسلامی کے سراج الدین، پی کے 103 مہمند سے اے این پی کے نثار احمد، پی کے 104 مہمند سے آزاد امیدوار عباس الرحمان، پی کے 105 آزاد امیدوار شفیق آفریدی، پی کے 106 خیبر سے آزاد امیدوار بلاول آفریدی، پی کے 107 خیبر سے آزاد امیدوار محمد شفیق، پی کے 108 کرم سے جے یوآئی کے محمد ریاض، پی کے 109 کرم سے پی ٹی آئی کے سید اقبال میاں، پی کے 110 اورکزئی سے آزاد امیدوار سید غازی غزن جمال، پی کے 111 شمالی وزیرستان سے پی ٹی آئی کے محمد اقبال خان، پی کے 112 سے شمالی وزیرستان سے آزاد امیدوار میر کالام خان، پی کے113 جنوبی وزیرستان سے جے یو آئی کے حافظ اسلام الدین، پی کے 114 جنوبی وزیرستان سے پی ٹی آئی کے نصیر اللہ کامیاب ہوئے ہیں جبکہ پی کے 115 ایف آر کا نتیجہ دوبارہ گنتی کے باعث روک دیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے کامیاب ہونے والے امیدواروں کو 3 اگست تک کا وقت دیا گیا ہے کہ وہ کسی بھی سیاسی جماعت میں شمولیت کا فیصلہ کریں اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کو تحریری طور پر آگاہ کردیں۔