بھارت مظفر نگر میں 10 روز سے جاری کرفیو اٹھا لیا گیا

کرفیو اٹھانے کے باوجود سیکیورٹی اہلکاروں کاگشت جاری رہے گا۔

کرفیو اٹھانے کے باوجود سیکیورٹی اہلکاروں کاگشت جاری رہے گا۔ فوٹو: فائل

بھارتی ریاست مظفر اتر پردیش کے ضلع مظفرنگر میں ہونے والے فسادات کے 10 دن بعد منگل کوعلاقے سے کرفیواٹھا لیا گیا تاہم رات کے اوقات میں سیکیورٹی اہلکاروں کاگشت جاری رہے گا۔


منگل کو عالمی میڈیاکی رپورٹ کے مطابق مظفرنگر کے ضلعی مجسٹریٹ وشل راج شرما نے میڈیا سے بات چیت کے دوران بتایا کہ ضلع میں حالات اب پرامن ہیں۔ کئی اہم لوگوں نے علاقے کا دورہ کیا ہے اس لیے ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ضلع میں کرفیو ختم کر دیا جائے۔ تاہم کرفیو کے خاتمے کے باوجود رات کوسیکیورٹی اہلکاروں کاگشت جاری رہے گا۔کوشل راج شرما کے مطابق ضلع کے تمام سکول بھی کھول دیے گئے ہیں اور جلد ہی اس بات کا فیصلہ بھی ہوگا کہ امن و امان برقرار رکھنے کے لیے بلائی گئی فوج کب واپس بیرکوں میں جائے گی۔
Load Next Story