نوازشریف کے بھتیجے یوسف عباس شریف کو حج پر جانے سے روک دیا گیا
یوسف عباس شریف قومی ایئر لائن پی آئی اے کی پرواز پی کے 747 کی پرواز سے حج کےلئے جارہے تھے
ایف آئی اے نے سابق وزیر اعلی شہباز شریف کے بھائی کے بیٹے یوسف شریف کو مدینہ منورہ جانے سے روک لیا۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق نوازشریف کے بھتیجے یوسف عباس شریف قومی ایئر لائن پی آئی اے کی پرواز پی کے 747 کی پرواز سے حج کےلئے جارہے تھے، تاہم ایف آئی اے امیگریشن نے یوسف شریف کو مدینہ منورہ جانے سے روک لیا۔
ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے نیب کو یوسف عباس شریف کو روکنے کی اطلاع کر دی ہے اور یوسف عباس شریف اور ان کے بھائی عبدالعزیز عباس شریف ایئرپورٹ سے واپس گھر روانہ ہو گئے ہیں۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: نوازشریف کے بھتیجے یوسف عباس بھی طلب
واضح رہے کہ نیب لاہور نوازشریف کے بھتیجے یوسف عباس سے چوہدری شوگر مل کے حوالے سے تحقیقات کررہا ہے، اور گزشتہ ماہ انہیں نیب نے طلب بھی کررکھا تھا اور انہیں کہا گیا تھا کہ یوسف عباس 800 ملین کا قرضہ جو دیا گیا اس کی تفصیلات، چوہدری شوگرملز میں کتنے شئیرز ہیں، کتنا قرضہ لیا، کتنی رقم ٹی ٹی کے ذریعے وصول کی تمام تفصیلات فراہم کریں۔