مولانا فضل الرحمان نے تحریک عدم اعتماد کو اپنے مقاصد کیلیے استعمال کیا شبلی فراز
مولانا سے مدد مانگنے نہیں سمجھانے گئے تھے لیکن انہیں عزت راس نہیں آئی، قائد ایوان سینیٹ
سینیٹ میں قائد ایوان شبلی فراز کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے تحریک عدم اعتماد کو اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا۔
چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد ناکام ہونے کے بعد پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے سینیٹ میں قائد ایوان شبلی فراز کا کہنا تھا کہ ہمیں اپوزیشن سے کوئی گلہ نہیں اور نہ یہ کسی کی فتح ہے، آج کسی کی ہار جیت نہیں ہوئی بلکہ ادارے کی جیت ہوئی ہے، اپوزیشن کو سمجھ نہیں آئی کہ جو کام وہ کررہے ہیں اس سے ان کو نقصان ہوگا،اپوزیشن کو سمجھ جانا چاہیے اب ان کو سنجیدہ ہونا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیخلاف تحاریک عدم اعتماد ناکام
شبلی فراز کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کو سیاست کے لیے مذہب کا نام استعمال نہیں کرنا چاہیے، مولانا فضل الرحمان نے تحریک عدم اعتماد کو اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، ہم مولانا فضل الرحمان کے پاس چل کر گئے تو وہ سمجھے کہ ہم مدد مانگنے آئے ہیں، ہم مولانا سے مدد مانگنے نہیں انہیں سمجھانے گئے تھے لیکن مولانا کو عزت راس نہیں آئی۔