کراچی رینجرز اور پولیس کے چھاپوں میں 22 افراد گرفتار مبینہ دہشتگرد ہلاک

امن و امان کی بحالی کے لئے پیرآباد، اورنگی ٹاؤن، بلدیہ ٹاؤن، نیو کراچی اور قائدآباد میں چھاپے مارے گئے۔

پیرآباد میں پولیس کی کارروائی کے دوران کالعدم تحریک طالبان کا مبینہ دہشت گرد ماراگیا۔ فوٹو: فائل

شہر قائد میں رینجرز اور پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں تیز کرتے ہوئے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر 22 افراد کو حراسست میں لے لیا جب کہ ایک مبینہ دہشت گرد بھی مارا گیا۔


امن و امان کی بحالی کے لئے پیرآباد، اورنگی ٹاؤن، بلدیہ ٹاؤن، نیو کراچی اور قائدآباد میں چھاپے مارے گئے۔ سی آئی ڈی پولیس نے پیرآباد کے علاقے میں کالعدم تحریک طالبان کے کارندوں کی موجودگی پر چھاپہ مارا، اس دوران اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہواجس میں ایک مبینہ دہشت گرد ماراگیا۔

دوسری جانب اورنگی ٹاؤن میں پولیس نے کارروائی کرکے 3 ملزمان کو گرفتارکرلیا جن کے قبضے سے ایک پستول اور دو دستی بم بھی برآمد ہوئے۔ قائد آباد کے علاقے گلشن بونیر میں بھی پولیس نے چھاپہ مار کر 2 ملزموں کو حراست میں لیا جن کے قبضے سے 2 دستی بم اور کلاشنکوف برآمد ہوئی ہے جب کہ بلدیہ ٹاؤن میں سرچ آپریشن کے دوران 15 مشتبہ افراد پکڑے گئے۔ ادھر نیوکراچی میں پولیس نے کارروائی کرتےہوئے تاجر سے پیسے لینے کےلیے آنے والے عابدنامی بھتہ خور کو گرفتار کرلیا گیا۔

Recommended Stories

Load Next Story