روپے کی بے قدری جاری ڈالر 106 روپے 20 پیسے کی سطح پر پہنچ گیا

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 20 پیسےاضافے کے بعد 106 روپے 20 پیسے ہوگئی ہے.

انٹربینک میں ڈالر 27 پیسے اضافے کے ساتھ 105 روپے 50 پیسے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ فوٹو : محمد عظیم / ایکسپریس

حکومت کی سرتوڑ کوششوں کے باوجود پاکستانی روپے کی بے قدری کا سلسلہ جاری ہے، ملکی تاریخ میں پہلی بار اوپن مارکیٹ میں ڈالر 106 روپے 20 پیسے کی بلند ترین سطح پرپہنچ گیا۔



اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 20 پیسےاضافے کے بعد 106 روپے 20 پیسے ہوگئی ہے جب کہ انٹربینک میں ڈالر 27 پیسے اضافے کے ساتھ 105 روپے 50 پیسے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔


ماہرین کا کہنا ہے کہ معاشی بحالی کی کوششیں، آئی ایم ایف کا قرضہ اور ترسیلات زر میں اضافہ بھی امریکی ڈالر کو آگے بڑھنے سے نہ روک سکا، یہی وجہ ہے کہ نئے ریکارڈ بننے کا سلسلہ بدھ کو بھی جاری رہا۔

Recommended Stories

Load Next Story