چھوٹے تاجروں کے بزنس لائسنس کیلیے سہل انکم ٹیکس اسکیم
انکم ٹیکس اسپیشل پروسیجر فار ٹریڈرز کا مسودہ جاری، وفاقی کابینہ سے منظوری لی جائے گی
ایف بی آر نے جمعرات کو چھوٹے تاجروں اور دکانداروں کے تحفظات دور کرتے ہوئے ٹیکس نیٹ میں لانے کیلیے انکم ٹیکس کی سہل اسکیم کا مسودہ جاری کردیا۔
ایف بی آر نے چھوٹے تاجروں اور دکانداروں کو بزنس لائسنس کے اجراکیلیے انکم ٹیکس اسپیشل پروسیجر فار ٹریڈرز کے قواعد وضوابط جاری کیے ہیں جس کی وفاقی کابینہ سے منظوری لی جائے گی۔ یہ مسودہ ایسے وقت جاری کیا گیا ہے جب تاجروں نے ایف بی آر کے اقدامات کے خلاف3روزہ ہڑتال کا اعلان کیاہے۔
ایسے تمام افراد یا تاجر جو ایف بی آر سے رجسٹرڈ ہیں لیکن انکم ٹیکس گوشوارے داخل نہیں کررہے وہ بھی اس اسکیم سے استفادہ کرنے کے اہل ہوں گے۔ 48لاکھ ٹیکس گزاروں میں سے صرف 22لاکھ افراد نے 2018میں انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرائے تھے۔ اسکیم کے تحت چھوٹے تاجروں کو5فوائد حاصل ہوں گے، وہ آڈٹ سے مستثنیٰ ہوں گے۔ کسی خاص ٹیکس دفتر میں گوشوارہ جمع کرانے کی پابندی نہیں ہوگی، وہ ایف بی آر کے ودہولڈنگ ایجنٹ تصورنہیں کیے جائیں گے ان کا انکم ٹیکس گوشوارہ اور ویلتھ اسٹیٹمنٹ سہل ہو گا۔
اسکیم کے تحت تاجروں کو چھوٹے دکانداروں کی طرح 2فیصد ٹرن اوور ٹیکس کا 40ہزار روپے سالانہ فکس انکم ٹیکس کے بجائے معمول کے مطابق انکم ٹیکس اداکرناہوگا، تاجروں پر ایڈوانس انکم ٹیکس ادا کرنے کی پابندی نہیں ہوگی بلکہ وہ 4اقساط میں ایڈوانس انکم ٹیکس اداکرسکیں گے۔