یونان میں سرکاری ملازمتوں میں کٹوتی کے خلاف ہڑتال کاروبارزندگی مفلوج

ہڑتال کے باعث یونان میں تعلیمی ادارے، شاپنگ سینٹرز اورعدالتیں بندرہیں جبکہ اسپتالوں میں عملے کی حاضری بھی کم رہی

یونان میں ہڑتال کے باعث تعلیمی ادارے، شاپنگ سینٹرز اورعدالتیں بندرہیں جبکہ اسپتالوں میں عملے کی حاضری بھی کم رہی فوٹو: اے ایف پی

یونان میں سرکاری ملازمتوں میں کمی کےحکومتی فیصلے کےخلاف ہزاروں ملازمین کی جانب سے 2روزہ ہڑتال کے باعث یونان میں کاروبار زندگی مکمل طور پر مفلوج ہو کر رہ گیا ہے۔



بین الاقوامی معاشی اداروں کے دباؤ پر یونان کی حکومت نےسرکاری ملازمتوں میں کٹوتی کا فیصلہ کیا تو اس فیصلے کی مخالفت میں مختلف سرکاری اداروں کےملازمین کی جانب سےاحتجاج اور ہڑتال کا اعلان کر دیا گیا، ہڑتال کے باعث یونان میں تمام تعلیمی ادارے ، شاپنگ سینٹرز اور عدالتیں بند رہیں، اسپتالوں میں احتجاجاً عملے کی حاضری بھی کم رہی جبکہ ریلوے ملازمین نے بھی چار گھنٹے تک ملک بھر میں ٹرین سروس بند رکھی۔


واضح رہے کہ بین الاقوامی معاشی اداروں سے قرضہ لینے کے لئے یونان کی حکومت نے اپنے اخراجات کم کرنے کے لئے اس سال 25ہزار سرکاری ملازمین کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ بنایا ہے ۔

Load Next Story