29 بچیوں سے زیادتی اور اغواء کا ملزم راولپنڈی سے گرفتار
عدالت نے ملزم کو شناخت پریڈ کے لئے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا
KARACHI:
راولپنڈی پولیس نے پنجاب کے مختلف شہروں میں متعدد کم سن بچیوں سے زیادتی اور اغواء کے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
پولیس نے گرفتار ملزم کو عدالت میں پیش کیا۔ عدالت نے ملزم کو شناخت پریڈ کے لئے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔ ایس پی راول ٹاؤن کے مطابق ملزم کے خلاف اغواء اور زیادتی کے 29 مقدمات درج ہیں، اسے مقدمات کے مدعی اور گواہ جیل میں شناخت کریں گے۔
ملزم کے خلاف ضلع میانوالی میں 15، لیہ میں 7، مظفر گڑھ میں 2، راولپنڈی میں 4 اور اسلام آباد میں ایک مقدمہ درج ہے۔ سفاک ملزم کی گرفتاری پر متاثرہ بچیوں کے والدین نے سی پی او فیصل رانا کو ٹیلی فون کرکے قرار واقعی سزا دینے کی درخواست کی۔
سی پی او نے والدین کو یقین دہانی کرائی کہ ملزم کو قانون کے مطابق نشان عبرت بنائیں گے۔ فیصل رانا نے کہا کہ جن متاثرہ بچیوں کے مقدمات درج نہیں ان کے ورثاء کو بلا کرمقدمات درج کئے جائیں گے۔