سندھ کابینہ نے گورنرسے صوبائی محتسب کی تقرری کا اختیار واپس لے لیا
سندھ کابینہ نے رینیول کمپیوٹرائزڈ آف آرمز لائسنس میں 31 دسمبر 2019 تک توسیع کردی
سندھ کابینہ نے گورنرسے صوبائی محتسب کی تقرری کا اختیارواپس لینے کی منظوری دے دی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت ہونے والے سندھ کابینہ کے اجلاس میں صوبائی محتسب کے ایکٹ 1991 میں ترمیم منظورکرلی گئی۔ اس ترمیم کے تحت صوبائی محتسب کی تقرری وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کریں گے۔ سندھ کابینہ کا کہنا ہے کہ خیبر پختون خوا اور پنجاب میں بھی صوبائی محتسب کی تقرری وزیراعلیٰ کرتا ہے۔
سندھ کابینہ نے رینیول فار کمپیوٹرائزڈ آرمز لائسنس میں 31 دسمبر 2019 تک توسیع کردی جب کہ وزیراعلیٰ سندھ نے محکمہ داخلہ کو ہدایت جاری کی ہے کہ یکم جنوری 2020 سے غیر تجدید شدہ اسلحہ ضبط کرنا شروع کر دیں۔
سندھ کابینہ نے اخبارات پر 3 فیصد سیلز ٹیکس بھی ختم کردیا ہے اور اس سلسلے میں وزیراعلیٰ سندھ نے آج ہی نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ہدایت دی ہے،اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت پرنٹ میڈیا کے مسئلے سے آگاہ ہے اور اُن کی بھرپور مدد کرے گی۔