گھریلو پریشانیوں سے تنگ خاتون نے خود کشی کر لی

سحرش نگر کی 40 سالہ شہزادی نے کوٹری بیراج کے قریب دریا میں چھلانگ لگا دی

پولیس نے کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد لاش دریا سے نکالی۔

خاتون نے گھریلو پریشانیوں سے تنگ آ کر کوٹری بیراج کے قریب دریائے سندھ میں چھلانگ لگا کر خود کشی کر لی، لاش نکال لی گئی۔

تفصیلات کے مطابق کوٹری بیراج کے قریب دریائے سندھ میں حیدرآباد سحرش نگر کی رہائشی 40 سالہ شہزادی خاصخیلی بنت محمد جمن نے چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی، خاتون کو دریا میں چھلانگ لگاتے ہوئے قریبی افراد نے دیکھ لیا مگر کچھ نہ کر سکے۔




اطلاع ملنے پر پولیس نے کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد لاش دریا سے نکالی۔ پولیس نے مطابق خاتون پر کسی کا قرضہ تھا اور قرض دار گھر کے چکر کاٹ رہے تھے، جس کے باعث اس نے خود کشی کی ہے۔
Load Next Story